عمران خان اکیلے ریس میں دوڑے اور بولے کہ میں جیت گیا : بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینا مذاق تھا، وہ اکیلے ریس میں دوڑے اور بولے کہ میں جیت گیا ، لیکن اس میں بھی دھاندلی ہوئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے انتخابات، پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی سمیت حکومت کے خلاف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نہ وزارت عظمیٰ کےلیے اراکین اسمبلی نے اپنی مرضی سے وو ٹ دیے تھے نہ اس اعتماد کے ووٹ میں اپنی مرضی سے ووٹ دیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینا مذاق تھا، وہ اکیلے ریس میں دوڑے اور بولے کہ میں جیت گیا ، لیکن اس میں بھی دھاندلی ہوئی ، اسمبلی میں موجود اپوزیشن کے ایک رکن کے اس الزام کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ جتنے ووٹ بتائے گئے اندر اتنے لوگ نہيں تھے۔

بلاول نے پنجاب حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئےکہا کہ یہاں اپوزيشن لیڈر کو 2 سال جیل میں رکھا گیا تا کہ مانگے تانگے کی حکومت چل سکے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے لاہور کی ترقی پورے پاکستان کے لیے مثال تھی لیکن اب یہ شہر دوسری طرح کی مثال بن چکا ہے ، کیا آپ نہیں چاہتےکہ اس وسیم اکرم پلس سے جان چھڑائی جائے۔

[pullquote]8 ضمنی الیکشن میں عوام نے جھوٹی تبدیلی کا نعرہ دفن کردیا،حمزہ شہباز[/pullquote]

اس موقع پر حمزہ شہباز نےکہا کہ پی ڈی ایم کے اہداف صرف لانگ مارچ یاعدم اعتماد تک نہیں ، جو تین سال میں اس ملک کا حشر ہوا ہے اسے دوبارہ ٹھیک کرنا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ8 ضمنی الیکشن میں عوام نے جھوٹی تبدیلی کا نعرہ دفن کردیا، ایشو صر ف پنجاب نہیں ہے، نوازشریف ، شہبازشریف اور دیگر اپوزيشن لیڈروں کےخلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے