کورونا: پی سی بی دفاتر بند، ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت دے دی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی عملے کے ایک فرد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دفاتر بند کردیے گئے اور عملے کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کے لیے کووڈ 19 ایس اوپیز جاری کردیے ہیں اور ملازمین کو اگلے چار روز گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر لیگ کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے