دھرنا اس وقت تک جاری رہےجب تک کہ مقصد حاصل نہیں ہوتا،کمیٹی کی تجویز

لانگ مارچ کے لیے بنائی گئی اپوزيشن اتحاد کی خصوصی کمیٹی نےتجاویز قیادت کو پیش کردیں۔

اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا رہنما اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ کے لیے بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی کی سفارشات اجلاس میں پیش کی گئیں۔

کمیٹی کی سفارشات کے مطابق لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے ایک عوامی اجتماع کے ساتھ شروع ہوگا، تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے، شرکاء کےاستقبال کے لیےفیض آباد پرمرکزی کیمپ ہوگاجب کہ روات چوک ،چھبیس نمبر چونگی اوربھارہ کہوہ میں بھی کیمپ لگائےجائيں گے ۔

تمام جماعتیں اپنے اخراجات برداشت کریں گی ،کمیٹی نے سفارش کی کہ تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے، دھرنا اس وقت تک جاری رہےجب تک کہ مقصد حاصل نہیں ہوتا۔

پی ڈی ایم کمیٹی نے سفارش کی ہےکہ تاجروں، کسانوں اور مزدور یونینوں سے رابطہ کیا جائے، لانگ مارچ کے لیے مختلف کمیٹیاں فوری طور پر تشکیل دی جائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے