جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پی ڈی ایم کے فیصلے کی پابند رہے گی : رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہےکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے جوفیصلہ ہوگا وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے ہوگا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے متعلق حکومت کی پیش کش کو قبول نہیں کیا جائےگا، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پی ڈی ایم کے فیصلے کی پابند رہے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ پی ڈی ایم میں دراڑڈالنے کےلیےحکومت کی کوشش ہوسکتی ہے، حکومتی اتحاد کی سینیٹ میں پی ڈی ایم سے نشستیں کم ہیں۔

خیال رہےکہ حکومت نے اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی پیشکش کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوروزیر دفاع پرویز خٹک نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیں۔

صحافیوں نے مولانا عبدالغفور حیدری سے سوال کیا کہ کیا آپ کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کیلئے نامزد کردیا؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی ہمارے چیئرمین ہیں، ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہیں تاہم میں یہ کہہ نہیں سکتا کہ 12 مارچ کے بعد چیئرمین سینیٹ کون ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے