مولانا عبدالغفور حیدری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے نامزد

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے نامزد کردیا۔

پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام پر حتمی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مولانا عبدالغفور حیدری امیدوار ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر(ن) لیگ سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے فیصلے سے پی ڈی ایم کے سربراہ کو آگاہ کیا جائے گا اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حتمی اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزاپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار نامزد کیا ہے۔

[pullquote]ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پیشکش، غفور حیدری کا ردعمل سامنے آگیا[/pullquote]

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی پیشکش کی تردید کردی۔

مولا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھاکہ چیئرمین سینٹ کے پاس تمام پارٹیوں کے ممبران بیٹھے تھے، میٹنگ کے دوران کوئی گفتگو نہیں ہوئی اور میٹنگ کے بعد پرویز خٹک نے گفتگو میڈیا کے سامنے کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وزیرکی میڈیا کے سامنے اس طرح کی گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہوں۔

عبدالغفور حیدری کا کہنا تھاکہ جس حکومت کواپوزیشن تسلیم نہیں کرتی اس حکومت کی آفرکی کوئی حیثیت نہیں، پی ڈی ایم نے جو فیصلہ کیا ہے ہم اس کے پابند ہیں اور پی ڈی ایم مکمل طور پر متحد اور متفق ہے۔

جے یو آئی رہنما کا کہنا تھاکہ حکومتی وزیر اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہےہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے