اوکاڑہ کے نزدیک ٹریفک حادثہ، ماں باپ اور بیٹا جاں بحق

اوکاڑہ کے نزدیک دیپالپور روڈ پر ٹرک اور رکشے میں ٹکر سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی لاپروائی کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فاروق، اس کی اہلیہ شہناز اور 10 سالہ بیٹے عمران کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق جندراکہ ضلع اوکاڑہ سے بتایا جاتا ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج و معالجے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے