سینیٹ الیکشن: اپوزیشن اپنے ناشتے پر 51 سینیٹرز پورے کرنے میں کامیاب

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست حاصل کرنے کے لیے رسہ کشی جاری ہے۔

اپوزیشن اپنے ناشتے پر 51 سینیٹرز پورے کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور سینیٹ میں اپنی جیت کے دعوے بھی کررہی ہے۔

چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے جیت کی پیش گوئی کی ہے اور کہا کہ انشا اللہ ہم پانچ ووٹوں سے جیتیں گے۔

دوسری جانب (ن) لیگ کےر ہنما جاوید لطیف نے کہا کہ صادق سنجرانی کو پہلی مرتبہ منتخب کرانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا اور تحریک عدم اعتماد سے بھی بچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ پر دیکھا جائے تو یوسف رضا گیلانی پر کیس کی کوئی تلوار نہیں جب کہ الیکشن کمیشن کے پاس وزیراعظم کا کیس بھی چھ سال سے پڑا ہے، عوام حکومت سے چھٹکاراچاہتی ہے،اسی لئے ہم لانگ مارچ کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے