مہنگائی اورکرپشن کے خاتمےکے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں:اعجاز شاہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے انسدادمنشیات اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی اورکرپشن کے خاتمےکے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں۔

ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فیض آباد میں ریسکیو 1122 کے اسٹیشن کےافتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے اعجازشاہ نے کہا کہ مہنگائی اورکرپشن کےخاتمےکےلیے دن رات کوششیں کی جاری ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے بیرون ملک بیٹھے ہیں اور ان کی لوٹ کھسوٹ کاخمیازہ عوام بھگت رہےہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کےحکم پرضلع ننکانہ کوایل ڈی اےسے نکال دیاجائےگا ۔

اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ جرائم کےخاتمےکےلیےکمیونٹی پولیس وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے