کورونا: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کورونا کے پھیلاؤ کے سبب قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کردی گئیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کورونا کا ممکنہ پھیلاؤ روکنے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ قومی اسمبلی کی قائمہ، پبلک اکاؤنٹس اورخصوصی کمیٹیوں کے تمام اجلاس منسوخ کردیے گئے ہیں جب کہ قومی اسمبلی کے دفاتر کو 16 مارچ تک بند رکھا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور عملے کو بھی کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 17مارچ سے متعلقہ افسران ضروری اسٹاف کو آفس بلاسکیں گے اور 17مارچ سے دفتری اوقات 10 سے 4 بجے تک ہوں گے جب کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلے کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے بعد کیسز اور اموات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کےباعث کئی شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی محدود کردی گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے