کوئٹہ: نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تین بچوں کو ذبح کردیا

کوئٹہ: نیو سریاب میں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں گلہ کاٹ کر ذبح کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق نیوسریاب کی حدود میں غلام رسول پھاٹک کے مقام پر نامعلوم افراد نے محکمہ تعلیم کے جونیئر کلرک عطاء اللہ کے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے کے وار کرکے تین کمسن بچوں حسنین، زین اور اقصیٰ کو قتل کردیا جب کہ کشمالہ نامی بچی کو شدید زخمی کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت عطاء اللہ اور ا س کی بیوی گھر پر موجود نہیں تھے جب کہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ بھی موقع پر موجود نہیں تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی ہونے والی بچی کشمالہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولین اور زخمی کی عمریں 6 سے 12سال کے درمیان ہیں ، پولیس نے تفتیش کے لیے گھریلو ملازمہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے