صحافیوں کو حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف اور غلط کاموں پر تنقید کرنی چاہیئے : شبلی فراز

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ صحافیوں کو حکومت اوراپوزیشن پر بلا امتیاز تنقید کرنی چاہیے۔

اسلام آباد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے تحت سیمنار منعقد کیا گیا جس میں حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ صحافیوں کو حکومت اوراپوزیشن پر بلا امتیاز تنقید کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف اور غلط کاموں پر تنقید کی جائے۔

سابق وفاقی وزیر نے کورونا وبا کے دوران صحافیوں کی خدمات کی تعریف کی اور کہاکہ صحافیوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اور صحافیوں کے تحفظ کےلیے اقدامات کررہےہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے