ہماری ترجیحات عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے،اپوزیشن اپنا کام کرے ہم اپنا:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ حکومت کی ترجیحات عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور مہنگائی پر قابو پانا ہے ، اپوزیشن جو کرتی ہے اسے کرنے دیں۔

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال گزر گئے اب مزید محنت کرنا ہے، حکومت کی ترجیحات عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اپوزیشن جو کرتی ہے اسے کرنے دیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس ملک میں تھوڑے سے لوگ امیر اورغریبوں کا سمندر ہو وہ ملک محفوظ نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم فوڈ سیکورٹی کا سوچ ہی نہیں رہی ہے، کرنسی گرتی ہے تو ہر چیز پر اثر پڑتا ہے، مہنگائی بڑھتی ہے،ہم نے 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا آغاز کیا، ہماری غربت سب سے بڑا چیلنج ہے، ہماری سب سے زیادہ توجہ غریب کو اوپر لانے پر ہے، غذائی تحفظ ایک اہم مسئلہ ہے جس کا پوری دنیا کو سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سماجی تحفظ یقینی بنانے کے لیے احساس پروگرام لائے، بلین ٹری منصوبے اور احساس پروگرام کو بین الاقوامی پذیرائی ملی، ہم نے افغانستان میں امن لانے کے لیےکوشش کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے