احتساب ہونا چاہیے مگر 5 سال بعد کہ ہم نے قوم کے لئے کیا کیا : وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں عوام نے 5 سال کے لیے مینڈیٹ دیا ہے اور 5 سال بعد احتساب ہوناچاہیےکہ ہم نےملک اورعوام کے لیے کیا کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بنی تو کہا جاتا تھا کہ اسی ہفتے گھر چلی جائے گی، بار بار حکومت جانے کی پیش گوئیاں ہوتی رہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام نے 5 سال کے لیے مینڈیٹ دیا ہے اور 5سال بعد احتساب ہوناچاہیےکہ ہم نےملک اورعوام کے لیے کیا کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ انتہائی غریب افراد کو 7 ہزار سے زائد گھر بنا کر دے دیے ہیں، 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے لوگوں کو گھر ملنا شروع ہوگئے ہیں، ہم دو نئے شہر بنارہے ہیں اور 50 لاکھ گھروں کا ہدف پورا کرلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کے پاس ہیں، ہم چاہتے ہیں سندھ حکومت بھی تعمیرات کے شعبے میں دی گئی مراعات سےفائدہ اٹھائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگلے ماہ فوڈ سکیورٹی کا پورا پروگرام لارہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے