پیپلزپارٹی آتی ہے تو ٹھیک ورنہ 9 جماعتیں لائحہ عمل دیں گی: نواز اور فضل الرحمان میں اتفاق

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سیاسی حکمت عملی اورپی ڈی ایم اتحاد کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نےکہا کہ استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے جواب کا انتظار ہے، پیپلزپارٹی آتی ہے تو ٹھیک ورنہ 9 جماعتیں لائحہ عمل دیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کے جواب کے بعد پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا اور لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان جیل بھرو تحریک پر بھی بات چیت کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے