پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر "ن لیگ” کا ہوگا : مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے امیدوارکا فیصلہ سنادیا۔

جاتی عمرا لاہور میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کامتفقہ فیصلہ تھا کہ سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن مسلم لیگ ن کا ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسی کی ہارجیت سے تبدیلی کی گنجائش نہیں، امید ہے اصول کے تحت اسی فیصلے پر سب جماعتیں کھڑی رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کسی موقع پر حکومت کو پتلی گلی سے نکلنے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ اور میرے اختلاف کی بے بنیاد خبریں چلائی گئیں، جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے،حمزہ اور میرےدرمیان اختلاف کی خبریں شرمناک ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی اورن لیگ اپنے طورپربڑے جلسے اوراحتجاج کرسکتی ہے، جلسوں اور احتجاج کے لیے کسی اورکی ضرورت نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے