بنگلا دیش کی وزیراعظم کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی پر 14 ملزمان کو سزائے موت

ڈھاکا: بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قتل کی منصوبہ بندی کا جرم ثابت ہونے پر 14 ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان پر 2000 میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکے قتل کی کوشش کا الزام تھا اور ملزمان نے اس کالج میں 2 بم نصب کیے تھے جہاں شیخ حسینہ واجدکو ریلی سےخطاب کرنا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ملزمان کی منصوبہ بندی کی بروقت اطلاع ملنے پر بم برآمدکرکے ناکارہ بنادیے گئے تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جن ملزمان کو سزا سنائی گئی ان کا تعلق حرکت الجہاد الاسلامی اور جمعیت المجاہدین بنگلا دیش سےہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے