بلاول نے اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کو پاکستان کی خود مختاری پر حملہ قرار دیدیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیٹ بینک سے متلعق آرڈیننس کو پاکستان کی خودمختاری پر حملہ قرار دے دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے سیاست سمیت معیشت سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اسٹیٹ بینک سے متعلق حکومتی آرڈیننس کو پاکستان کی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آرڈیننس غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، حکومت کو یہ آرڈیننس فوری طور پر واپس لینا چاہیے، ہم نے پی ٹی آئی ایم ایف کا پہلے بھی مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔

معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن معاون خصوصی ندیم بابر کو ہٹائے جانے کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پیٹرولیم بحران ایک تاریخی اسکینڈل تھا، ہم پاکستانی عوام کو فائدہ پہنچا سکتے تھے لیکن کچھ کارٹل اور حکومتی لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل ندیم بابر کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق فیصلہ پوری کابینہ نے کیا تو پوری کابینہ کو ہٹانا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے