زرعی کالج یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینٹکس کے سکالرعامر نواز نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی

سرگودھا یونیورسٹی کے کالج آف ایگریکلچر میں شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینٹکس کے سکالرعامر نواز نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔ انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے طے کردہ اصول و ضوابط کے مطابق ڈگری کی تمام ضروریات اور ریسرچ ورک مکمل کر لیا جس کے بعد سرگودھا یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کی جانب سے پی ایچ ڈی ڈگری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔عامر نواز نے پی ایچ ڈی میں جو مقالہ پیش کیا اس کا موضوع ”سبز انقلاب سے پہلے اور بعد والی مخصوص گندم کی اقسام میں زیادہ کثافت والی /بھاری دھاتو ں کی تشخیص“ تھا جو انہوں نے کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے