لاک ڈاؤن نہیں، 2 ہفتے کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہتے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم صوبے میں لاک ڈاؤن نہیں چاہتے بلکہ صرف 2 ہفتے کے لیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہتے ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایک ماہ کے دوران برطانیہ سے آنے والوں کے کوائف جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے ہم لاک ڈاؤن نہیں چاہتے، صرف بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو 2 ہفتے کے لیے بند کرنا چاہتے ہیں، بندرگاہ پر سرگرمیاں اور گڈز ٹرانسپورٹ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کورونا کی تیسری لہر کا مزید پھیلاؤ رک سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اکیلے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند نہیں کر سکتے، یہ فیصلہ قومی سطح پر ہونا چاہیے، این سی او سی کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ 2 ہفتوں کے لے بند کرنے کی سفارش کر رہے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی بعد ازاں اس بات کی وضاحت کی کہ میڈیا پراس حوالے سے غلط رپورٹنگ کی جا رہی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے این سی او سی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن کی کوئی تجویز پیش کی، اس قسم کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے