وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مزید فعال بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو قائم رکھنے اور اسے مزید فعال بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی عمارت کا جلد سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں بھی ہوا کریں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ وزراء روٹیشن پر جنوبی پنجاب جایا کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ مہینے میں کم از کم دو بار جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں بیٹھا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم رہے گا اور ہم اسے مزید فعال بنائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں جلد نئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعینات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے خدوخال اور انتظامی افسران کے اختیارات کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ستمبر 2020 میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

سیکرٹریٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی تعینات کیےگئے، 16 محکموں کے سیکرٹری بھی تعینات کیےگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے