سرگودھا یونیورسٹی کے زیر انتظام تین روزہ سرگودھا لٹریری فیسٹیول کا آغاز 7اپریل سے ہوگا

فنونِ لطیفہ، تاریخی ورثہ اورثقافت کو اجاگر کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سرگودھا یونیورسٹی کے زیر انتظام تین روزہ سرگودھا لٹریری فیسٹیول کا آغاز 7اپریل سے ہوگا جس میں قومی و بین الاقوامی شہرت کی حامل شخصیات شرکت کریں گی۔کرونا وباء کے پیش نظر چوتھے لٹریری فیسٹیول کا انعقاد آن لائن ہوگا اور فیسٹیول کی تمام نشستیں سرگودھا یونیورسٹی کے آفیشل سوشل میڈیا فورمزاور یونیورسٹی ریڈیو پر نشر کی جائیں گی تاکہ طلبہ سمیت علم و ادب سے لگاؤ رکھنے والے افراد دنیا کے ہر کونے سے لٹریری فیسٹیول کا حصہ بن سکیں۔تین روزہ لٹریری فیسٹیول میں مجموعی طور پر 14نشستیں منعقد کی جائیں گی جن میں 35ماہرین ادب، ثقافت، میڈیا، سیاست کے کلیدی موضوعات سمیت مختلف علمی، ادبی اور معاشرتی موضوعات پراپنی رائے کااظہار کریں گے۔ سابق گورنمنٹ کالج سرگودھا کے تاریخی پس منظر پر لکھی گئی کتاب ”رُودِ رواں“ کی رونمائی بھی فیسٹیول کا حصہ ہے جبکہ فن اور آزادی کے موضوع پر فن پاروں کی نمائش بھی منعقد کی جائے گی جس میں پنجاب بھر کے50سے زائد آرٹسٹ اپنے فن پاروں میں پنجاب کی خوبصورتی کی عکاسی کریں گے۔علاوہ ازیں فن پاروں کے جدید رجحانات پر قومی نمائش کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے