پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی اور این اے پی کو شوکاز نوٹس بھیج دیے

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے اتحاد میں شامل پیپلزپارٹی اوراے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صدرپی ڈی ایم کی منظوری سے پیپلزپارٹی اور اےاین پی کو شوکاز جاری کیے گئے ہیں، شوکاز واٹس ایپ کیے ہیں جس کی اصل کاپی آج سینیٹ اجلاس کے دوران دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شوکاز نوٹس میں پوچھا گیا ہےکہ آپ نے حکومتی بینچ سے لوگ لے کر اپوزیشن لیڈر کی کرسی حاصل کی ہے، یہ پی ڈی ایم کے بیانیے کے خلاف ہے، اس حوالے سے فیصلہ پی ڈی ایم کا ہوگا، پیپلزپارٹی اور اے این پی کو جواب کے لیے 7 دن دیے ہیں، جو جواب آئے گا اسے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ نوٹس پر لکھا ہے کہ پی ڈی ایم اس نوٹس کو پبلک نہیں کرے گی البتہ دونوں جماعتیں چاہیں تو نوٹس کو پبلک کرسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ پی ڈی ایم نے ملتوی کیا ہے، پی پی کو موقع دیا گیا تھا کہ وہ سی ای سی سے پوچھ کر بتائے وہ استعفے دے گی یا نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گیلانی کو اپوزیشن لیڈر نہ ماننے سے متعلق فیصلے پر نظرثانی نہیں ہوگی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی کو شو کاز نوٹس بلاول بھٹو زرداری کے نام اور اے این پی کا شو کاز نوٹس اسفند یار ولی کو بھجوایا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے