پاکستان مقروض ہے، عوام کی ترقی پر خرچ کرنے کیلئے کم رقم بچتی ہے : وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہےکہ قانون کی بالادستی کیلئے تاریخی جنگ لڑرہے ہیں۔

صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مزید 3 شہروں تک ‘کوئی بھوکانہ سوئے‘ پروگرام میں وسعت دینےکی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ پشاور، لاہور اور فیصل آباد میں پروگرام شروع کر دیا ہے جس سے مستحق اور پسماندہ طبقہ مستفید ہو سکےگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پورے پاکستان میں کچن ٹرک کا جال بچھائیں گے، جہاں جہاں بھوکے لوگ ہیں وہاں سروس فراہم کریں گے، موبائل کچن کے ذریعے غریبوں کو کھانا فراہم کیاجائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جب ریاست کی طرف سےغریب روٹی کھائیں گے تو پاکستان میں برکت آئے گی، پاکستان زیادہ خیرات دینے والے چند ملکوں میں شامل ہے لیکن پاکستان مقروض ہے، عوام کی ترقی پر خرچ کرنے کیلئے کم رقم بچتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت قانون کی بالادستی کیلئے تاریخی جنگ لڑ رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے