پی ڈی ایم کا اجلاس آج طلب، پی پی اور اے این پی کو دعوت نہ ملی

مولانا فضل الرحمان نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 8 اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے تاہم پیپلزپارٹی اور اے این پی کو مدعو نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے گزشتہ روز پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شوکاز نوٹس دینے پر پی ڈی ایم پی پی اور اے این پی سے غیرمشروط معافی مانگے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے