ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کا شیڈول جاری ”پاک بھارت ٹاکرا“19 مارچ کو ہو گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے انڈیا میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کا شیڈول جاری کردیا ، ایونٹ کے لیے ٹیموں کو دو گروپوں میں رکھا گیا ہے،پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں نبرد آزما ہوں گے ، ٹورنامنٹ کے میچز ہندوستان کے 8 شہروں بنگلور، چنائی، دھرم شالا،کولکتہ، ناگپور، ممبئی، موہالی اور نئی دہلی میں کھیلے جائیں گے ،

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا میچ 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے ممبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران ”ورلڈ ٹی ٹوئنٹی“ مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے عالمی مقابلوں کا شیڈول جاری کیا۔پاکستان اور ہندوستان کی خواتین اور مردوں کی ٹیموں کے درمیان میچز ایک ہی دن 19 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔پاکستانی شاہین” دھرم شالا“ جب کہ پاک بھارت خواتین ٹیمیں نئی دہلی میں آمنے سامنے ہوںگی۔

ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں مردوں کے 35 اور خواتین ٹیموں کے 23 مقابلوں سمیت مجموعی 58 میچز ہوں گے جو 8 مارچ سے شروع ہوں گے جب کہ دونوں فائنل 3 اپریل کو کولکتہ میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان گروپ 2 میں ہندوستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورکوالیفائرگروپ اے کی فاتح ٹیم کے ساتھ شامل ہے جب کہ گروپ 1 میں سری لنکا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور کوالیفائر گروپ بی کی فاتح ٹیم کو رکھا گیا ہے۔پاکستان کا پہلا 16 مارچ کو کوالیفائر ٹیم کے ساتھ کولکتہ میں ہوگا، دوسرا میچ 19 مارچ کو ہندوستان سے دھرم شالا میں، تیسرامیچ 22 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف موہالی اور 25 مارچ کو آسٹریلیا سے موہالی میں ہی ہوگا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آخری گروپ میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا اور 29 مارچ کو تمام ٹیمیں آرام کریں گی، 30 مارچ کو پہلا سیمی فائنل نئی دہلی میں، 31 مارچ کودوسرا سیمی فائنل ممبئی میں کھیلا جائے گا، دو دن آرام کے بعد 3 اپریل کو کولکتہ میں ٹورنامنٹ کا فائنل ہوگا۔آئی سی سی کے مطابق اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو اس کا میچ ممبئی کے بجائے نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی انعامی رقم 5 کروڈ 60 لاکھ ڈالر ہے جبکہ خواتین ایونٹ کی انعامی رقم 4 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے جو اس سے قبل بنگلہ دیش میں ہونے والے” ورلڈ ٹی ٹوئنٹی“ سے 122 فی صد اضافی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 2009 میں یونس خان کی قیادت میں پہلی مرتبہ ”ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فتح حاصل کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے