معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر ہمیں سینیٹ میں نمائندگی اور تحریک انصاف سے سیاسی اتحاد کی پیش کش کی گئی تھی . سربراہ مذاکراتی ٹیم تحریک لبیک علامہ شفیق امینی

معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر ہمیں سینیٹ کی سیٹ اور تحریک انصاف سے سیاسی اتحاد کی پیش کش کی گئی تھی . سربراہ مذاکراتی ٹیم تحریک لبیک علامہ شفیق امینی

حکومتی الزمات پر تحریک لبیک کا تفصیلی جواب،

اس وقت حکومتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تحریک کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف عمل ہے

تحریک کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جاری ہے

وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس میں جھوٹ بولا اور الزامات لگائے

محسوس ہوتا ہے وفاقی وزراء کو اس عظیم تحریک کو بدنام کرنے کا ٹاسک ملا ہے

یوں محسوس ہوتاہے جیسے یہ لوگ محب وطن ہیں اور ہم ملک دشمن ہیں

ہمیں عوام کادشمن بنا کر پیش کیا جارہا ہے

ہمارے ساتھ معاہدہ ہوا جس میں ادروں کے سربراہان اور وزرا شریک تھے

معاہدے میں تین ماہ کا وقت لیا گیا ہم نے بابا جی کےچہلم پر حکومت کو وعدہ یاد دلایا

وعدہ یاد دلانے پر ہمیں کہا گیا کہ ہم شرمندہ ہیں آپ پیچھے ہٹ جائیں

معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر سینیٹ ، دولت اور مستقبل میں اتحاد کی پیش کش شامل تھی لیکن ہمارا مقصد یہ چیزیں نہیں تھیں انہوں نے کہا دو ماہ اور دے دیں

ہم نے ان پر اعتماد کرکے نورالحق قادری ، شیخ رشید ، راجہ بشارت اور ایجنسیوں کے سربراہان کو مزید وقت دے دیا

اب وقت گزرگیا ہے حکومت نے کچھ نہیں کیا تو ہمارے سامنے مذمتی قرار داد رکھ دی گئی . اور ہمیں کہا گیا کہ اس پر عمل کریں ہم نے کہا ہمارے ساتھ معاہدے پر بات کریں

شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا تحریک لبیک کسی بھی صورت فیض آباد آنے کے لیے بضد تھی ، جھوٹے پر اللہ کی لعنت،ڈھٹائی سے شیخ رشید جھوٹ بول رہا ہے.

مذاکرات کے وقت شیخ رشید چیخ چیخ کر بول رہا تھا کہ میں اگر کسی چیز پر دستخط کر دوں تو اس پر عمل درامد کے لیے اپنی وزارت بھی قربان کر سکتا ہوں . ہم نے شیخ رشید کو کہا کہ آپ کہ کام کریں گے تو آپ ہمارے سروں کے تاج ہیں . شیخ رشید نے کہا ایک وزارت تو کیا ساری وزاتوں کو ختم نبوت پر قربان کرسکتا ہوں. اب کہہ رہا ہے کہ وزارت قربان نہیں کرسکتاہے

غیرت ایمانی یہ ہے کہ ناموس رسالت پر ہر چیز قربان ہے . افسوس کی بات ہے شیخ رشید معاہدے کی بات ہی نہی کر رہے .

پولیس والوں کوشہید اور زخمی آپ ہی کے لوگوں نے نقصان پہنچایا ہے . آپکے لوگ سول کپڑوں میں آئے انہوں نے اشتعال انگیزی کی اور انتشار پھیلایا

ہماری تحریک کا مقصد انتشار نہیں ہے اپنے لوگوں کو نقصان پہنچانا تحریک کے خون میں شامل نہیں ہیں . شیخ رشید صرف پولیس والوں کے وزیر نہیں ہیں یہ عوام بھی آپکی ہے.

گزشتہ دھرنے میں بھی شرپسندوں کی شہریار آفریدی کے سامنے نشاندہی کی تھی . شہریار آفریدی نے ان لوگوں کی نشاندہی کرکے انکے خلاف کاروائی کی تھی

نورالحق قادری اور شہریار آفریدی نے آسیہ مسیح کے معاملے پر بھی جھوٹ بولا تھا ، اب بھی قوم سے جھوٹ بولا جارہاہے کہ حکومت معاہدے پر قائم ہیں

شیخ رشید نے وزارت کی خاطر حالیہ مزاکرات میں کہا کہ معاہدے پر عمل نہیں کرسکتے ، شیخ رشید نے کہا کہ تحریک کا ردعمل غیر شرعی ہے

شیخ رشید بتائیں کہ بغیر کسی وجہ کے تحریک کے امیر کو گرفتار کرنا شرعی ہے ، کیا ایک بے گناہ بندے کی گرفتاری شرعی یا اخلاقی ہے؟

قوم کو سمجھنا چاہئے کہ یہ کن کو خوش کررہے ہیں کن کے لیے یہ کام کیاگیاہے ، قوم جانتی ہے کہ ایک سیاسی جماعت ہے جو ناموس رسالت پر پہرہ دے رہی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے