پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کا تاریخی اقدام

پی آر اے کی جنرل کونسل نے پی آر اے آئین 2021کی منظوری دے دی ، آئندہ الیکشن کے لئے رانا غلام قادر کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

پی آر اے لسٹ کی سکروٹنی اور نئی ممبرشپ کے لئے صدر پی آر اے کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی کل تک عبوری لسٹ لگائے گی جبکہ پی آر اے عبوری لسٹ پر 21اپریل تک اعتراضات داخل کئے جاسکیں گے۔

22اپریل کو پی آر اے کی گورننگ باڈی کے آخری اجلا س میں اعتراضات کے جائزے اور حتمی منظوری کے بعد فائنل لسٹ جاری کردی جائے گی ۔

جنرل کونسل کے اجلاس میں ارشد وحید چوہدری ، طارق ملک اور سہیل عبدالناصر سمیت فوت ہونے والے ممبران پی آراے اور صحافیوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

صدر پی آراے بہزادسلیمی کے مطابق پی آر اے کی دوسالہ مدت میں نہ صرف جامع آئین بڑی کامیابی ہے ، بلکہ جامع آئین کے تحت پی آراے ایک آزاد اور خودمختار صحافتی تنظیم کے طور پر صحافتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مزید متحرک اور فعال کردار ادا کرے گی ۔

سیکرٹری جنرل پی آر اے ایم بی سومرو کے مطابق پی آر اے کو دوسال میں ایسے ٹریک پر ڈال دیا ہے کہ اب اسے آگے ہی بڑھنا ہے ۔

صدر پی آر اے بہزادسلیمی کی زیرصدارت پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا میں منعقد ہوا، جو ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا، اجلاس میں تلاوت کلام پاک کے بعد ارشد وحید چوہدری ، طارق ملک اور سہیل عبدالناصر سمیت فوت ہونے والے ممبران پی آراے، دیگر صحافیوں اور ان کے عزیزواقارب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی، صدر پی آر اے بہزاد سلیمی نے ممبران پی آر اے کی اجلاس میں آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ سیکرٹری جنرل پی آر اے ایم بی سومرو نے پی آر اے آئین 2021 شق وار جنرل کونسل میں پیش کیا، جس کی چند ترامیم کے ساتھ جنرل کونسل نے حتمی منظوری دے دی ۔

جنرل کونسل میں اراکین نے گہری دلچسپی لی اور دلائل کے ساتھ اجتماعی دانش سے ثابت کیا کہ پی آر اے صحافیوں کی وہ تنظیم ہے، جو ڈائیلاگ اور دلیل کی بنیاد پر ایک ایسا مضبوط پلیٹ فارم بن چکا ہے جو جلد ہی صحافیوں کے جائز حقوق کی وہ منزل پالے گا، جس کی کارکن صحافی تمنا کرتے ہیں ۔ فنانس سیکرٹری پی آر اے انتظار حیدری نے دوسالہ مالیاتی رپورٹ جنرل کونسل میں پیش کی، جس کی کونسل نے منظوری دے دی ۔ سیکرٹری اطلاعات علی شیر نے پی آر اے کی دوسالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی ، جسے نہ صرف منظور کیا گیا بلکہ ارکان نے سراہا ۔ جنرل کونسل نے پی آر اے کے آئندہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیٹی کی منظوری دے دی، الیکشن کمیشن کے چیئرمین رانا غلام قادر جبکہ ممبران میں ناصر نقوی اور حامد حبیب شامل ہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے سربراہان الیکشن کمیٹی کی معاونت کریں گے ۔پی آر اے جنرل کونسل نے پی آر اے باڈی کو ایک بار کے لئے ممبران کی سکروٹنی لسٹ تین روز کے اندر فائنل کرنے کی اجازت دے دی ۔ کل تک پی آر اے کی عبوری لسٹ پی آر اے آفس میں آویزاں کردی جائے گی ۔

اکیس اپریل کو لسٹ پر اعتراضات وصول کئے جائیں گے ، بائیس اپریل کو پی آر اے کی باڈی اپنے آخری اجلاس میں پی آر اے کی حتمی لسٹ جاری کردے گی اور تمام پی آر اے کے معاملات کا کنٹرول انتخابات کے انعقاد تک الیکشن کمیٹی کے حوالے کردے گی ۔ جنرل کونسل سے صدارتی خطاب میں صدر پی آراے بہزاد سلیمی نے کہا کہ پی آر اے کی دوسالہ مدت میں نہ صرف جامع آئین بڑی کامیابی ہے ، انہوں نے پی آراے کے جامع آئین کی تیاری اور منظوری پر آئینی کمیٹی ، گورننگ باڈی اور جنرل کونسل کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جامع آئین کے تحت پی آراے ایک آزاد اور خودمختار صحافتی تنظیم کے طور پر صحافتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مزید متحرک اور فعال کردار ادا کرے گی ۔سیکرٹری جنرل ایم بی سومرو نے کہا ہم ایسی روایات چھوڑ کر جارہے ہیں جو آنے والی باڈی کی رہنمائی کریں گی، انہوں نے کہا کہ اجتماعی دانش سے پی آر اے نے مشکل ترین حالات میں بھی ایسے فیصلے کئے جن کو نہ صرف صحافی برادری نے سراہا بلکہ پی آر اے نے دیگر صحافتی تنظیموں میں ممتاز مقام حاصل کیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے