شوگر اسکینڈل: نیب نے دو بڑی حکومتی شخصیات کو طلب کرلیا

اسلام آباد: نیب نے شوگر اسیکنڈل میں دو بڑی حکومتی شخصیات کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے پنجاب کے صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس میاں اسلم اقبال کو 4 مئی کو طلب کیا ہے جہاں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ان سے تفتیش کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب نے میاں اسلم کو 2018 تا 2019 شوگر پر سبسڈی دینے کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی ہے جب کہ ان سے ایکسپورٹ کا اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کو بھی طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے دونوں شخصیات سے پنجاب میں شوگرملوں کو دی جانے والی سبسڈی کا ریکارڈ مانگا ہے۔

واضح رہےکہ نیب شوگر اسکینڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کررہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے