کوئٹہ ‘ سرینا ہوٹل کے اندر دھماکہ ‘ ���پانچ افراد جاں بحق

کوئٹہ سرینا ہوٹل کے اندر پارکنگ کے اندر زور دار دھماکہ ہوا ہے ، دھماکے سے ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق پانچ افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں . ابتدائی اطلاع کے مطابق 7 گاڑیاں تباہ ہوگئی . ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کسی ٹارگٹ پر کیا گیا . پولیس ابتدائی معلومات اکٹھی کر رہی ہے

ہوٹل کے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں میں آگ لگنے کے باعث ریسکیو عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے .

دھماک کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے02اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 06افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے ۔جن کے نام ذیل ہیں ۔
1۔اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ اعجاز احمد ولد محمد سرور قوم گجر سکنہ آفیسر کلب
2۔اسسٹنٹ کمشنرجعفر آباد بلال شبیر ولد شبیر حسین قوم باجوہ سکنہ گجرات
3۔عطااللہ ولد عبدالستار قوم بڑیچ سکنہ حاجی غیبی روڈ کوئٹہ ۔
4۔راجہ طاہر ولد طارق عزیز قوم بھٹی سکنہ گجرات
5۔ نامعلوم
6۔نامعلوم SBCR۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے