بھارت میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے ریکارڈ 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

بھارت میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے ریکارڈ 3 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو ہونے کے باعث صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے جس کے باعث آکسیجن سپلائی اور اسپتالوں میں بستروں کی بھی کمی واقع ہوگئی ہے۔

بھارت میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے 3 لاکھ 32 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو دنیا بھر میں ایک روز میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں جب کہ 2200 سے زیادہ اموات بھی ہوئی ہیں۔

بھارت میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہلاکتیں ایک لاکھ 87 ہزار کے قریب ہیں۔

بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال کے سبب دارالحکومت نئی دہلی سمیت مشرقی اور مغربی بھارت میں اسپتال مکمل طور پر بھر چکے ہیں جب کہ مریضوں کو آکسیجن سپلائی میں بھی بحران کا سامنا ہے۔

بھارت میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرا ہے جہاں کل کیسز کی تعداد تقریباً 41 لاکھ ہے،اس کے بعد ریاست کیرالا، کرناٹکا، تامل ناڈو اور آندھرا پردیش بری طرح کورونا کی لپیٹ میں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے