ملک میں تشویشناک مریضوں کی تعداد گذشتہ جون کی نسبت 30 فیصد زائد ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں تشویش ناک مریضوں کی تعداد گذشتہ برس جون کی نسبت 30 فیصد زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال چند مزید پابندیاں لگائی گئی ہیں ، امید ہے نتائج اچھے آئیں گے ، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے ۔

وفاقی وزیر نے کل سے 60 سے 64 سال تک کی عمر کے افراد کے لیے واک اِن ویکسی نیشن شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

[pullquote]شہباز شریف کی کورونا کی شدید لہر میں لوگوں سے گھروں تک محدود رہنے کی اپیل[/pullquote]

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کورونا کی شدید لہر میں لوگوں سے گھروں تک محدود رہنے کی اپیل کی ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ سنگین حالات میں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنانے کو یقینی بنائیں۔

شہباز شریف نے ضمانت پر رہائی کے بعد عوام، پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اللہ نے ایک بار پھر انہیں سرخرو فرمایا اور سچائی کو عیاں کر دکھایا۔

[pullquote] مریم نواز نے عوام کی زندگی اور صحت کے تحفظ کی خاطر کراچی کا دورہ منسوخ کیا[/pullquote]

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ انہوں نے عوام کی زندگی اور صحت کے تحفظ کی خاطر کراچی کا دورہ منسوخ کیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ این اے 249 کے عوام حفاطتی انتظامات کرکے ووٹ ڈالنے جائیں ،ووٹنگ کے دوران عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کا حل مسلم لیگ ن کے پاس ہے، این اے 249 کے عوام اپنے دوست کو پہچانیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہاکہ عوام چینی کے لیے دھکےکھا رہے ہیں ،جس طرح عوام کو چینی دی جار ہی ہے،کیا بنی گالا اور وزراء کے گھروں میں اس طرح چینی جاتی ہے؟

واضح رہےکہ آج شام مریم نواز کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچنا تھا جہاں انہیں این اے 249 کے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں ریلی سے خطاب کرنا تھا جب کہ اتوار کے روز ان کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے