لاہور: معمر میاں بیوی کو گھر میں گھس کر چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا

لاہور: کوٹ لکھپت میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر معمر میاں بیوی کو چھریاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق قتل کی ہولناک واردات کوٹ لکھپت کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سی بلاک میں ہوئی جہاں 62سالہ ادریس اور ان کی اہلیہ نگہت جبیں کی خون میں لت پت لاشیں پڑی تھیں، مقتولین کے جسم پر جگہ جگہ چھریوں کے زخم اور گردنیں کٹی ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق گھر کی بالائی منزل پر موجود بہو کو قتل کی واردات کا پتا ہی نہ چل سکا، بہو افطاری کے لیے نیچے آئی تو لاشیں دیکھ کر شوہرکو فون کیا، بیٹا گھر پہنچا اور پولیس کو اطلاع دی۔

مقتولین کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والدین کی کسی سے دشمنی نہیں تھی، معلوم نہیں کہ کس نے قتل کیا۔

مقتول جوڑے کی بہو کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر کام پر تھا، مقتول سسر نے قوالی لگا رکھی تھی اور وہ خود اونچی آواز میں ٹی وی دیکھ رہی تھی، نہیں معلوم کہ کس نے اور کب قتل کیا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے