لاہور: کورونا کے باعث بند اورنج لائن ٹرین آج پھر سے چل پڑے گی

لاہور: کوروناوبا کی تیسری لہر کے باعث لاہور میں بند کی گئی اورنج لائن میٹرو ٹرین آج سے دوبارہ چل پڑے گی۔

جنرل مینیجرآپریشنزپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی محمد عذیرشاہ کے مطابق اورنج لائن میٹروٹرین منگل کی صبح سےدوبارہ معمول کے مطابق اپنی سروس کاآغاز کرےگی۔

انہوں نے کہا کہ تکنیکی وجوہات کی بناپر میٹروٹرین بندروڈ اور صلاح الدین اسٹیشنزپر نہیں رک پائے گی۔

عذیر شاہ کا کہنا تھا کہ میٹرو ٹرین پر سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ماسک اور ایس اوپیزپرعمل کرنا لازم ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے