بھارتی اداکار سنیل شیٹھی ،سونو سود اور کترینہ کی کرونا کے لئے مہم

[pullquote]سنیل شیٹھی نے بھی مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی کیلیے امدادی مہم شروع کردی[/pullquote]

بھارت میں کورونا کی بدترین صورت حال کے باعث اسپتالوں میں آکسیجن اور دیگر طبی سامان کی شدید قلت ہوگئی ہے اور اسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث شہری سڑکوں پر آکسیجن لگانے پر مجبور ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں مزید 3 لاکھ 60 ہزار 960 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

ہنگامی صورت حال میں بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد لوگوں کی امداد میں مصروف ہیں اور اب معروف اداکار سنیل شیٹھی بھی میدان میں آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل شیٹھی نے ایک این جی او کے ساتھ مل کر ضرورت مند افراد کو آکسیجن مشین( آکسیجن کنسینٹریٹر) فراہم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں سنیل شیٹھی کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت ہم سب کے لیے ایک امتحان ہے لیکن جس طرح لوگ بڑھ چڑھ کر امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں وہ امید کی کرن ہے۔

انہوں نے لکھا مجھے خوشی ہے کہ میں بھی لوگوں کی مدد کے لیے ایک این جی او کے منصوبے کا حصہ بن گیا ہوں جس میں ضرورت مندوں کو آکسیجن کنسینٹریٹر فراہم کیا جائے گا۔

اداکار نے ایک اور ٹوئٹ میں اپیل کی کہ لوگ اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں اور اگر کسی کو مدد کی ضرورت ہے تو بھی وہ ان سے رابطہ کرسکتا ہے۔

[pullquote]وبا میں لوگوں کی جان بچانا 100کروڑ کی فلم کرنے سےکئی گنا زیادہ باعث اطمینان ہے'[/pullquote]

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے اور وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے آکسیجن اور دیگر طبی سامان کی قلت کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی اداکار سونو سود کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے کورونا وبا کی آغاز سے ہی فلاحی کاموں کا آغاز کردیا تھا اور اب سونوسود فلاحی کاموں کے حوالے سے بھارت کی معروف شخصیت بن چکے ہیں۔

سونو سود اس وقت بھی کورونا سے متاثرہ افراد اور دیگر مریضوں کی مدد میں مصروف ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آدھی رات کو بہت سے لوگوں کی فون کالز پر آپ بستر چھوڑ کر لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور انہیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں جس سے ان کی جان بچ جائے تو قسم سے یہ کسی بھی 100 کروڑ والی فلم کا حصہ بننے سے لاکھوں گنا زیادہ باعث اطمینان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت ہم نہیں سو سکتے جب لوگ جگہ نہ ملنے کی وجہ سے اسپتالوں کے باہر انتظار کررہے ہوں۔

سونو سود نے انسٹاگرام پر ایک اور پوسٹ میں اپنے موبائل پر لوگوں کی مدد کے لیے آنے والی کالز اور میسجز کے نوٹی فکیشن بھی دکھائے۔

انہوں نے لکھا کہ جس رفتار سے ملک بھر سے درخواستیں مل رہی ہیں میں ہر ایک تک پہنچنے کی پوری کوشش کر رہا ہوں۔

اداکار نے اپیل کی کہ برائے مہربانی سبھی آگے آئیں، ہمیں مزید مدد کرنے والے ہاتھوں کی ضرورت ہے، اپنی صلاحیت اور حیثیت کے مطابق بھرپور مدد کریں۔

واضح رہےکہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 لاکھ 60 ہزار 960 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 3293 اموات رپورٹ ہوئیں جو ایک روز میں ریکارڈ ہونے والی ہلاکتوں کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے، بھارت میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 1187 ہو گئی ہے۔

[pullquote]کترینہ ’ڈبل ماسک‘ پہننے کی مہم چلانے لگیں[/pullquote]

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف بھی ڈبل ماسک پہننے کی آگاہی مہم میں شامل ہوگئیں۔

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت ہے اور روزانہ کی بنیاد میں ریکارڈ کسز کی تصدیق ہورہی ہے۔ بھارت کے تمام بڑے شہر ممبئی، پونے، دہلی اور چنئی سمیت دیگر مہلک وائرس سے شدید متاثر ہیں۔

بھارتی ماہرین صحت نے دوسری لہر کی شدت کے پیش نظر نئے ضابطہ کار جاری کیے جس میں ڈبل ماسک پہننا بھی شامل ہے اور اب اسی کی آگاہی مہم میں اداکارہ کترینہ کیف بھی شامل ہوگئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈبل (دو) ماسک پہننے کی اسٹوری لگائی ہے جس میں اس کی افادیت کا بتایا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے