کرونا کی تیسری لہرمیں خواتین کی اموات28فیصدسے بڑھ کر47فیصدہوگئی

پشاور: خیبرپختونخوامیں کروناکے باعث خواتین کی اموات میں مسلسل اضافہ،تیسری لہرمیں کروناکے باعث خواتین کی اموات28فیصدسے بڑھ کر47فیصدہوگئی ہے ،اسی طرح متاثرہ خواتین کی تعدادمیں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہاہے ،محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوامیں کوروناوائرس شہری علاقوں کے بعد اب دیہاتی علاقوں میں بھی پہنچ چکاہے اوراحتیاطی تدابیرنہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ افرادکی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہاہے ،کورونا کی پہلی لہرمیں12فیصداوردوسری لہرمیں28فیصدخواتین متاثرہوئی تھیں لیکن کوروناکی تیسری لہرمیں خیبرپختونخواکی خواتین کوبہت زیادہ متاثرکیاہواہے، محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت کروناسے متاثرہ افرادمیں خواتین کی تعداد39فیصد ہے لیکن اموات میں یہ تعداد47فیصد ہے ۔

[pullquote]خیبرپختونخوامیں کوروناسے متاثرہ افراد کی تقسیم بلحاظ عمر اور جنس[/pullquote]

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق اسوقت خیبرپختونخوامیں کوروناکی وباتقریباً13فیصدکے اضافے سے بڑھ رہی ہے اور آئے روزاسکی تعدادمیں نہ صرف اضافہ ہورہاہے بلکہ اموات میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہاہے ،محکمہ صحت کے ایک اعلیٰ افسرکے مطابق اگرخیبرپختونخوامیں کوروناکے باعث ایک ہزار افرادکے مثبت ٹیسٹ آجائیں تو آپ اندازہ لگاسکتے ہیں، د س سے بارہ ہزارافرادمزید متاثرہوچکے ہیں لیکن ان افرادکے ٹیسٹ نہیں ہوئے ہیں یاان میں کوروناکے علامات شدیدنہیں،کوروناکے دس افراد اپنے ساتھ28افرادکومتاثرکرتے ہیں، محکمہ صحت کے اعدادوشمارکے مطابق اس وقت خیبرپختونخوامیں کوروناکے سو مثبت کیسزمیں 39کیسزخواتین کے ہوتے ہیں 61کیسز مردوں کی جانب سے رپورٹ کئے جاتے ہیں، ان میں سے13فیصدکیسزایسے ہیں، جن کی عمریں 20سال سے کم ہیں، اس کے علاوہ کوروناسے متاثرہ افرادمیں سے40فیصدکی عمریں 20اور40سال کے درمیان ہیں اس کے علاوہ کورونا سے متاثرہ30فیصدکیسز کی عمریں40سال سے60سال کے درمیان ہیں جبکہ18فیصدمتاثرہ افرادکی عمریں60سال سے زائد کی ہیں لیکن اگر اموات کی شرح نکال لی جائے تو کوروناسے مرنےوالوں میں53فیصدمرد اور 47فیصدخواتین ہیں، اگران کی عمروں کاجائزہ لیاجائے توان میں چارفیصدمرنےوالوں کی عمریں 20سے 40سال کے درمیان ہیں 29فیصدکی عمریں 40سے60سال کے درمیان ہیں لیکن کوروناکے ایک تہائی سے زائدیعنی66فیصدکی عمریں 60سال سے زائدکی ہیں، خیبرپختونخوامیں اب تک پانچ ایسے افرادبھی جاں بحق ہوئے ہیں جن کی عمریں18سال سے کم تھیں ۔

[pullquote]کوروناسے مرنےوالے کون ہیں۔۔؟[/pullquote]

محکمہ صحت خیبرپختونخواکے مطابق خیبرپختونخوامیں اب تک کوروناکے باعث تیسری لہرمیں جتنی اموات واقع ہوئی ہیں ،ان میں 80فیصد پہلے سے ایک یا ایک سے زائد بیماریوں کے شکارتھے 20فیصدمرنےوالوں کی بیماریاں پہلے رپورٹ نہیں ہوئی تھیں، کوروناکے باعث مرنےوالوں میں سے37فیصدافرادکے پھیپھڑے پہلے سے دمہ یااستماسے متاثرہوچکے تھے اور یہی وجہ ہے کہ اسوقت کوروناسے سب سے زیادہ مرنےوالوں میں”لنگز“متاثررہے محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوامیں مرنےوالوں میں سے18فیصد امراض قلب اور16فیصدزیباطیس کے بیمارتھے، اس کے علاوہ پندرہ فیصد کینسرکے بیماربھی کوروناکے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے