پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایسا ٹرینڈ جسے دنیا بھر میں پزیرائی ملی

اپریل کے مہینے میں بھی سوشل میڈیا پر مختلف رحجانات دیکھے گئے . ٹویٹر پر تحریک لبیک سمیت دائیں بازو کی تنظیموں نے مختلف واقعات پر مختلف ٹرینڈ بنائے . ٹویٹر نے تحریک لبیک سے منسلک کئی اکاؤنٹ بین کئے جبکہ تحریک لبیک کے سلسلے میں بنائے گئے ہیش ٹیگز کو استعمال کرنے پر کئی اکاؤنٹس بھی ختم کیے گئے . وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں الزام عائد کیا تحریک لبیک اور ختم نبوت کے مسئلے پر پاکستان میں اشتعال پھیلانے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں انڈیا سے پروپیگنڈا ٹویٹس کی گئیں .

[pullquote]تحریک لبیک [/pullquote]

اپریل اس لحاظ سے کافی اہم رہا ہے کہ 20 اپریل کو تحریک لبیک فرانس کے سفیر کو پاکستان کے نہ نکالے جانے کے خلاف دھرنے کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت نے 13 اپریل کو ہی سعد رضوی کو گرفتار کر دیا جس کے بعد ملک بھر 20 سے زائد مقامات پر دھرنے دیے گئے . 800 پولیس اہلکار زخمی ہوئے . 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے .حکومت نے 14 اپریل کو تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا . تحریک لبیک نے سوشل میڈیا خصوصا ٹویٹر پر ہزاروں میں ٹویٹس کیں . تحریک لبیک کی حمایت میں سپاہ صحابہ ، جے یو آئی ف ، جماعت اسلامی سمیت دائیں بازو کی جماعتوں نے بھی تحریک لبیک کے پیش ٹیگ کو استعمال کیا . ٹویٹر پر تحریک لبیک سمیت دائیں بازو کی تنظیموں نے مختلف واقعات پر مختلف ٹرینڈ بنائے . ٹویٹر نے تحریک لبیک سے منسلک کئی اکاؤنٹ بین کئے جبکہ تحریک لبیک کے سلسلے میں بنائے گئے ہیش ٹیگز کو استعمال کرنے پر کئی اکاؤنٹس بھی ختم کیے گئے . وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں الزام عائد کیا تحریک لبیک اور ختم نبوت کے مسئلے پر پاکستان میں اشتعال پھیلانے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں انڈیا سے پروپیگنڈا ٹویٹس کی گئیں . تحریک لبیک نے جو پیش ٹیگز استعمال کیے ، ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں .

#نیازی_حیاکروسعدکورہاکرو
#رضوی_مشن_جاری_رہے_گا
#Islam
#ProphetMuhammad
#JummahMubarak
#tehreekelabaik
#عشق_تمام_مصطفیٰﷺ
#خون_کےاخری_قطرےتک_لبیک
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#تحریک_لبیک_پاکستان
#ReleaseSaadRizvi
#ٹی_ایل_پی_پروموشن

مولانا فضل الرحمان ، علامہ اورنگ زیب فاروقی ، سراج الحق ، اور مفتی منیب الرحمان نے تحریک لبیک کی حمایت میں ٹویٹس کیے اور ان کی ٹویٹس کو ہزاروں لائیکس اور ریٹویٹس ملے .

#TLP_Terrorist #TLPBan #FranceLeavePakistan
#MuftiMuneeb

تحریک لبیک پر پابندی لگانے کے بعد تحریک لبیک کے خلاف بھی ٹویٹیس کی گئیں . یہ ٹویٹس کی جماعت یا ادارے کی طرف سے نہیں بلکہ انفرادی سطح پر کی گئیں تاہم ہیش ٹیگ کے استعمال کی وجہ سے یہ ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں .ان میں کچھ ٹویٹیس یہ ہیں .

#TLPban
#TLPNationWideProtest
#TLP_Terrorist
#TLPBan
#TLPGoons

یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کے خلاف قرارداد پیش کرنے پر #PakistanRejects_EUResolution
کا ٹرینڈ بنایا گیا جس پر تحریک لبیک اور تحریک انصاف سمیت مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے ٹویٹس کیں .

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے انتخابات میں تحریک لبیک نے #ووٹ_صرف_کرین_کو
کا پیش ٹیگ استعمال کر کے کئی ٹویٹس کیں . تحریک لبیک اس حلقے میں تیسرے نمبر پر رہی .

[pullquote]جس قاضی فائز عیسی پر توہین مذہب کا الزام [/pullquote]

سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسی کے خلاف بھی توہین اسلام پر مبنی ٹرینڈ بنایا گیا . #فائز_عیسیٰ_معافی_مانگو کے ہیش ٹیگ کے تحت کئی ٹویٹس کی گئیں . انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران گفتگو میں کہا تھا کہ وہ اسلام سے پہلے آئین کی بات کریں گے . ان کی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا . ان کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان سمیت وزیر اعظم کے مشیر حافظ طاہر اشرفی نے بھی ٹویٹیس کیں .

[pullquote]ماہ رمضان کے ٹرینڈ [/pullquote]

ماہ رمضان میں کئی شخصیات کے ایام ہائے وفات و شہادت کی مناسبت سے مذہبی جماعتوں نے اپنے ٹرینڈ بنائے . ان کے ٹرینڈ بننے کی بنیادی وجہ شناخت کا ایشو ہے . ان میں کچھ ٹرینڈز یہ ہیں .

#غزوہ_بدر_یوم_فرقان
#شہادت_علی_حیدرکرارؑ
#غزوہ بدر
#ام المومنی سیدہ عائشہ صدیقہ
#شہادتِ_امیرالمومنین_امام_علیؑ
#شہادت_حیدر_کرارؑ
#MartyrdomOfImamAli

[pullquote]کورونا وائرس اور پاک بھارت [/pullquote]

پاکستان میں کورونا وائرس کے اثرات پر #COVID19 کے پیش ٹیگ کو استعمال کر کے لاکھوں ٹویٹیس کی گئیں تاہم ایک ہیش ٹیگ عالمی سطح پر وائرل ہوا . عالمی سطح پر میڈیا نے اس پر خبریں نشر کیں اور اس پیش ٹیگ پر پروگرام کیے گئے . یہ پیش ٹیگ تھا #PakistanstandswithIndia ، اسی طرح #IndianLivesMatter اور #Humanitycomesfirst
کے ہیش ٹیگ کو بھی ہزاروں لوگوں نے استعمال کیا .

[pullquote]اسامہ بن لادن کے قتل کے دس سال مکمل [/pullquote]

یکم مئی کو اسامہ بن لادن کے قتل کے دس برس پورے ہونے پر #OsamaBinLaden
کے ہیش ٹیگ کو استعمال کر کے کئی ٹویٹس کی گئیں جن میں اسامہ کیسے پاکستان میں آیا ، حمایت مخالفت میں ٹویٹس کی گئیں تاہم ان ٹویٹس میں سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر کئی سوالات بھی اٹھائے گئے .

@Pk_FakeNews کے اکاؤنٹ کے خلاف بھی کئی عامل صحافیوں نے ٹویٹس کیں جن میں @Pk_FakeNews پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ پاکستان میں عامل صحافیوں کی کردار کشی کے لیے حکومتی سرپرستی میں بنایا گیا اکاؤنٹ ہے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے