منگل : 04 مئی 2021 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]میکسیکو میں پل گرنے سے ٹرین زمین پر آگری، 23 افراد ہلاک[/pullquote]

میکسیکو میں میٹرو ٹرین کا پل گرنے سے ٹرین زمین پر آگری جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ میکسیکو کے اولیووس اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ٹرین کے گزرتے ہوئے پل کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹرین کی کئی بوگیاں زمین پر آگریں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں اب تک 23 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے اور متعدد زخمی ہیں جب کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو اہلکار حادثے کا شکار ہونے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی افراد نے 2017 کے زلزلے کے بعد پل میں دراڑیں پڑنے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پل کے بعض حصوں کی مرمت کی تھی۔

[pullquote]دبئی میں دنیا کا بلند ترین سوئمنگ پول کھول دیا گیا[/pullquote]

دبئی میں دنیا کے بلند ترین انفینٹی سوئمنگ پول کو سیاحوں کے لیےکھول دیا گیا۔دبئی کے معروف علاقے دبئی مرینہ میں واقعہ ایڈریس بیچ ریزورٹ کی بلند عمارت پر واقعہ اس سوئمنگ پول سے آسمان پر تیراکی کا گمان ہوتا ہے، یہاں سے سمندر اور آسمان کا نظارہ کرنے کے ساتھ تیراکی کا لطف بھی لیا جاسکتا ہے۔یہ سوئمنگ پول 964 فٹ بلند اور اولمپک کےسائز کے پول سے دوگنا لمباہے جو کہ گنیز بک میں درج نیا ورلڈ ریکارڈ بھی ہے، سوئمنگ پول سے دبئی کی اسکائی لائن کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔فی الحال یہ پول صرف 21 سال اور اس سےزیادہ عمرکےہوٹل کےمہمانوں کے لیےکھولاگیا ہے۔

[pullquote]افغان صوبے ہرات میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق[/pullquote]

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق موسلا دھار بارش اور سیلاب نے افغان صوبے ہرات میں تباہی مچادی ہے اور 19 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاع ہے جن میں ایک خاتون اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔2 روز سے جاری شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے صوبے کے دو اضلاع شدید متاثر ہوئے اور ہزاروں ایکڑ زمین کو نقصان پہنچا ہے ۔رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوئے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں مویشی بھی مارے گئے ہیں ۔افغان حکام کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید بارشوں کا امکان ہے جس سے دیگر صوبوں کے مختلف علاقے بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

[pullquote]متحدہ عرب امارات نے بھارت سے آنے والوں پر پابندی میں توسیع کردی[/pullquote]

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں توسیع کر دی۔بھارت میں کورونا وبا کی تشویشناک صورتحال برقرار ہے جس کے باعث متعدد ممالک نے سفری پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔خبر ایجسنی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بھارت سے آنے والوں پر پابندی میں توسیع کر دی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق امارات سے مسافروں کو بھارت لے جانے والی پروازیں جاری رہیں گی۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 25 اپریل کوبھارت سے آنے والوں پر 10روزکی پابندی لگائی تھی۔

[pullquote]دنیا کا امیر ترین شخص بھی اپنی بیوی کو خوش نہ رکھ سکا[/pullquote]

دنیا کی امیر ترین شخصیت اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اہلیہ سے علیحدگی کے بعد ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گئے۔بل گیٹس اور ملینڈا کی جانب سے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد دلچسپ میمز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔ایک طرف جہاں بل گیٹس اور ملینڈا کی علیحدگی پر لوگوں نے مایوسی کا اظہار کیا وہیں، کچھ صارفین نے اس خبر پر میمز بنا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

[pullquote]مسجد الحرام میں پہلی بار خواتین رضاکار تعینات[/pullquote]

سعودی حکومت نے پہلی بار مسجد الحرام میں خواتین رضاکاروں کو تعینات کردیا۔سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کے بعد مسجد نبویؐ کی حفاظت کے لیے بھی درجنوں کی تعداد میں خواتین سکیورٹی افسران تعینات کردی گئیں۔113 خواتین افسران پر مشتمل خصوصی دستہ 6 ماہ قبل تیار کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ پہلی بار مسجد الحرام میں خواتین رضاکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے