مریدکے: مکان میں آگ لگنے سے 2 بچیاں جھلس کر جاں بحق

شیخوپورہ: تحصیل مریدکے میں 2 مقامات پر آگ لگنے سے 2 بچیاں جاں بحق اور 2 مزدور جھلس گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلی آگ جی ٹی روڈ پر نجی بینک کے قریب 2 منزلہ مکان کی بالائی منزل میں لگی جس سے 2 بہنیں ایک سالہ زویا اور 3سالہ فضا جھلس کرجاں بحق ہو گئیں۔

بچیوں کےوالد فیاض نے الزام لگایا کہ مخالفین سلامت وغیرہ نےان کی جگہ پر قبضہ کررکھا ہے اور اسی جھگڑے پر انہوں نےان کے گھر کو آگ لگا دی۔

آتشزدگی کا دوسرا واقعہ نارووال روڑ پرغیرقانونی آئل ریفائنری میں پیش آیا جس نے زیر زمین ہیوی آئل ٹینک کو لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے 2 مزدور جھلس گئے،جنہیں میو اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے