فیصل آباد: دیرینہ دشمنی کی بنا پر باپ بیٹا فائرنگ سے قتل

فیصل آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا واقعہ فیصل آباد کے علاقے مکوانہ میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول عنایت اوران کا بیٹا سینٹرل جیل میں قید اپنے دوسرے بیٹے سے ملاقات کے بعد واپس گھر جارہے تھے، ملزمان نے گھات لگا کر دونوں باپ بیٹے کو دیرینہ دشمنی کی بنا پر قتل کردیا۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے