واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ہیکرز سے کیسے بچایا جاسکتا ہے؟

عالمی سطح پر سب سے زیادہ مقبول ایپ واٹس ایپ کے صارفین دن کے 24 گھنٹوں میں سے کئی گھنٹے اس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔

تاہم اس کے باوجود واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا کی کئی ایپس ایسی ہیں جو کہ صارف کے لیے 100 فیصد محفوظ نہیں ہیں لہٰذا ہم نے سوچا کیوں نہ آج بات کچھ ایسی تجاویز پر کی جائے جس کے ذریعے جانا جاسکے کہ ایک واٹس ایپ صارف اپنا اکاؤنٹ ہیک ہونے یا دیگر تصاویر اور ویڈیوز کو لیک ہونے سے کیسے بچا سکتا ہے تو آئیے جانتے ہیں وہ تجاویز کون سی ہیں۔

[pullquote]پروفائل پکچر[/pullquote]

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی واٹس ایپ پرائیویسی سیٹنگ کم از کم آپ کےرابطوں (my contacts ) کے ساتھ ترتیب دی گئی ہو، اگر آپ کے کانٹیکٹس میں کم عمر افراد بھی شامل ہیں تو واٹس ایپ پروفائل پکچر پر اپنی تصویر لگانے سے گریز کریں۔

[pullquote]لاسٹ سین[/pullquote]

واٹس ایپ کا سب سے اہم فنکشن لاسٹ سین ہے جو بتاتا ہے کہ صارف نے آخری مرتبہ واٹس ایپ کب استعمال کیا تھا لہٰذا ہیکرز سے محفوظ رہنے کے لیے سیٹنگ میں موجود پرائیویسی آپشن میں جاکر کوئی نہیں (nobody )یا (my contacts )کا آپشن کلک کریں۔

اس آپشن کے حوالے سے جو چیز خاص اہم ہے وہ یہ کہ اگر آپ لاسٹ سین ظاہر نہیں کرتے تو آپ دوسروں کا لاسٹ سین بھی نہیں دیکھ پائیں گے۔

[pullquote]واٹس ایپ پر آپ کو کتنی تفصیلات ظاہر کرنی چاہئیں اور کتنی نہیں؟[/pullquote]

یہ جان لیں کہ آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ آپ کی سوشل میڈیا پروفائل نہیں ہے جہاں آپ کو خود سے متعلق تمام تفصیلات مثلاً عمر، عہدہ ،شناختی کارڈ نمبر جیسی تمام تفصیلات شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بزنس یا کمپنی اکاؤنٹ ہے تو آپ اس سیکشن کو پبلک کرسکتے ہیں لیکن اس صورت میں بھی صرف ضروری معلومات شیئر کریں۔

[pullquote]گروپس کے لیے پرائیویسی سیٹنگ[/pullquote]

پرائیویسی سیٹنگ واٹس ایپ کا ایک اہم فنکشن ہے اور جب بھی آپ اپنے ایڈریس بک میں کسی کانٹیکٹ کا اضافہ کریں تو پرائیویسی سیٹنگ کو اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے۔ اس کا بہترین طریقہ select allآپشن کو منتخب کرنے کے بجائے my contacts کا انتخاب ہے تاہم ہر نئے کانٹیکٹ کو ایڈ کرتے وقت اس انتخاب کو دہرانا ہوگا۔

اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ کوئی بھی شخص آپ کی اجازت کے بنا آپ کو واٹس ایپ کے کسی بھی گروپ میں ایڈ نہیں کرسکے گا, اگر کوئی شخص ایسا چاہے گا تو ایڈ کیے جانے سے قبل واٹس ایپ آپ سے اجازت طلب کرے گا۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا واٹس ایپ اسٹیٹس آپ کے کانٹیکٹس میں شامل تمام لوگوں کے بجائے صرف مخصوص افراد ہی دیکھیں تو واٹس ایپ کے تمام صارفین کے لیے یہ بھی بآسانی ممکن ہے۔

اس کے لیے آپ اسٹیٹس پرائیویسی سیٹنگ میں جاکر my contact کے بجائے my contact except کا انتخاب کرکے ان لوگوں سے اپنا اسٹیٹس چھپا سکتے ہیں جن پر آپ اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔

نوٹ :زیر غور تجاویز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے