سندھ بھر میں آج یوم ثقافت منایا جارہا ہے

سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے سندھ بھر میں آج یوم ثقافت منایا جارہا ہے،اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر سندھی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا جائے گا۔

سندھ کی تہذیب سے محبت کے اظہار اور سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں آج سندھی ٹوپی اجرک ڈے منایا جارہا ہے جس کے لئے آج بچے بڑے سب خصوصی طور پر سندھی اجرک اور ٹوپی پہنیں گے۔

خواتین بھی ثقافت ڈے کے موقع پر چوڑیاں اور ثقافتی لباس زیب تن کریں گی۔ سندھی ٹوپی،اجرک سمیت دیگر پہناووں کے ذریعے سندھ ثقافت سے محبت کا اظہار کیا جائے گا۔ گھوڑوں،اونٹوں،بیل گاڑیوں کی ریلیاں نکالی جائیں گی۔قومی گیتوں پر والہانہ رقص بھی کیا جائے گا ۔مچھ کچہری، مشاعروں اور ثقافت کے متعلق منعقد تقریبات میں سندھ کی روایات کو دہرایا جائے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے