میں اپنی ہی جماعت کے فرد کے ساتھ زیادتی کیسے کرسکتا ہوں؟ وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین بولتے ہیں کہ ان کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے لیکن میں نے جہانگیر ترین کو واضح کردیا ہے کہ میں کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کرتا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں نے جس اپوزیشن کے خلاف جہاد کیا جب اس کے خلاف کوئی کیس نہیں بنایا تو اپنی ہی جماعت کے فرد کے ساتھ زیادتی کیسے کرسکتا ہوں؟

وزیر اعظم نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ عوام کو چینی کے لیے ترسانے والوں کو این آر او نہیں ملے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے