پنجاب: او پی ڈیز 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کے باعث صوبےکے ٹیچنگ اینڈ اسپیشلائزڈ اسپتالوں کی اوپی ڈیز کی بندش میں توسیع کردی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبےکے تمام سرکاری ٹیچنگ اینڈ اسپیشلائزڈ اسپتالوں کی اوپی ڈیز اب 23 مئی تک بند رہیں گی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ جن شعبوں کی او پی ڈیز بند رہیں گی ان میں دانت ، ناک،کان، گلا، ڈرماٹالوجی اور آپتھامالوجی کے شعبے شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق 23 مئی کو اوپی ڈیز کھولنے کے حوالے سے دوبارہ جائزہ لیاجائےگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے