گمیبیا کے صدر یحییٰ جامع نے ریاست کو اسلامی جمہوریہ قرار دے دیا

افریقی ریاست گیمبیا کے صدر یحییٰ جامح نے مسلم اکثریت ہونے کے ناطے اپنے ملک کو اسلامی جمہوریہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ریاست کے نوآبادیاتی ماضی سے چھٹکارا مل جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاستی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے صدر یحیٰ جامع کا کہنا تھا کہ اس اعلان سے گیمبیا کی ’’مذہبی شناخت اور اقدار‘‘ کا اظہار ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس اعلان کے باعث شہریوں پر کسی مخصوص لباس کی پابندی عائد نہیں کی جائے گی اور دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ گیمبیا میں 90 فیصد آبادی مسلمان ہے، ماضی میں برطانیہ کے نوآبادیاتی نظام کا حصہ رہنے والی اس ریاست کی معیشت کا زیادہ تر دارو مدار سیاحت پر ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے