پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکا 23 مئی سے تعلیمی ادارے نہ کھلنے پر احتجاج کا اعلان

پاکستان الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے مطالبہ کیا ہےکہ دیگر شعبوں کی طرح ایس او پیز کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت بھی دی جائے۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے اتحاد کا کہنا ہے کہ کورونا اسکول کھلنے سے نہیں بلکہ بازار کھلنے سے پھیلا ہے، اس لیے ایس او پیز کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت دی جائے۔

اتحاد کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی مزید بندش برداشت نہیں کرسکتے، بچوں کا ناقابل تلافی تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، 23مئی سے تعلیمی ادارے نہ کھلے تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے