سکھر: مسافر کوچ حادثے کا شکار، 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

سکھر میں قومی شاہراہ پر دبر کے قریب مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر دبر کے قریب پیش آیا جہاں ملتان سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث روڈ سے اتر کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ حادثے کے کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

ڈپٹی کمشنر رانا عدیل کا کہنا ہے کہ سکھر اور روہڑی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ ڈسٹرکٹ اور موٹروے پولیس سمیت مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو آپریشن کرکے الٹنے والی مسافر کوچ کو کرین کی مدد سے سیدھا کرکے دبی ہوئی لاشوں اور زخمیوں کو بھی نکال لیا گیا ہے۔

زخمیوں کا کہنا ہے کہ وہ سفر میں سو رہے تھے کہ اچانک جھٹکے محسوس ہوئے اور کوچ الٹ گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے