جہانگیر ترین گروپ کا وفد آج وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرے گا

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا نامزد گروپ آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرے گا۔

جہانگیر ترین کے گروپ نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے لیے 6 ارکان پر مشتمل دوسرا وفد تشکیل دیا ہے جس میں سعیداکبر نوانی، اجمل چیمہ، نعمان لنگڑیال اور دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا اور وزیراعلیٰ ترین گروپ کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گےجب کہ ترین گروپ کی وزیراعلیٰ سے ملاقات 12 بجے ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ترین گروپ نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق لائحہ عمل بھی تیار کرلیا ہے، ترین گروپ کے ارکان صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال کے اسمبلی آفس میں جمع ہوں گے جو اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ اسپیکر سے اپنے لیڈر سعید اکبر نوانی کو ہاؤس میں خطاب کے لیے وقت دینے کی درخواست کرے گا جب کہ ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر سعید نوانی اسمبلی فلور پر اپنے تحفظات بیان کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے