اپرکرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار کی عیدگاہ لنڈا مارکیٹ میں دھماکے سے کم ازکم 10افراد جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کرناشروع کردیاگیا،زیادہ ترزخمیوں کے جسم کے بالائی حصوں پر زخم آئے ہیں جس سے شبہ ہے کہ دھماکہ خیزمواد کسی اونچی جگہ پر رکھاگیاتھا۔
پولیس کے مطابق عید گاہ کے علاقے میں ہونیوالے دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا جبکہ موقع سے دومشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیاگیا۔
پولیٹیکل ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاجارہاہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ ایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال پارہ چنار میں خون کی قلت اور مشینری کم پڑگئی ، زیادہ ترزخمیوں کے جسم کے بالائی حصے پر چوٹیں آئی ہیں ، ہسپتال میں سٹاف اور ادویات کی کمی کی وجہ سے زخمیوں کودیگرعلاقوں کے ہسپتالوں میں منتقل کیاجارہاہے جبکہ ہیلی کاپٹرحاصل کرنے پر بھی غور کیاجارہاہے ۔
عینی شاہدین نے بتایاکہ دھماکہ ویگنوں کے سٹینڈ میں موجود کچرے کے ڈھیر میں ہواہے ۔ یادرہے کہ اتوار کا دن ہے اور چھٹی کی وجہ سے بازاروں کی خاصارش ہوتاہے ۔