عمران خان کو نہ روکا تو وہ گھر گھر معاشی بدحالی کی آگ لگا دیں گے، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے دنیا میں معاشی بحران آیا، اس وقت بھی ملکی معیشت کا اتنا برا حال نہیں تھا جتنا اب ہے، عمران خان کے بڑھتے قدم نہ روکے تو وہ گھر گھر معاشی بدحالی کی آگ لگا دیں گے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان معاشی بربادی کی داستانیں چھوڑ کر شوکت عزیز اور پرویز مشرف کی طرح باہر چلے جائیں گے، عمران خان کو اپنے معاشی جرائم پر عام آدمی سے معافی مانگنا ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کےمحسن ڈکٹیٹرپرویزمشرف کے دورمیں شرح غربت 50 فیصد تھی، عمران خان مشرف کے ہدف کے تعاقب میں ملک کو تباہی کی جانب لے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے سخت شرائط پر بھاری قرضے لیے جارہے ہیں، عمران خان کی کابینہ کرپشن میں ملکی خزانے کا پیسہ اڑا رہی ہے، عمران خان کاجرم صرف منہگائی نہیں، منہگائی مافیاکی سرپرستی کرنا بھی ہے، دوسروں پر الزامات لگانے والے عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے