فلسطین پراسرائیلی جارحیت کیخلاف نواز شریف کابیان سامنے نہیں آیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فلسطین پراسرائیلی جارحیت اورظلم و تشدد کے خلاف نوازشریف،ان کی بیٹی اورداماد کابیان سامنے نہیں آیا۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی فیملی پر شدید تنقید کی گئی،ان کا کہنا تھا کہ ‏نوازشریف ہر معاملے پر اپنی رائے کااظہار کرتے ہیں، وہ حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تاہم فلسطین پر نواز شریف اور ان کے بیٹی داماد کا بیان سامنے نہیں آیا، نواز شریف کی اس خاموشی کا سبب بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے